Main Icon

باب:شفعہ کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2966

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنْ سَعِيدِ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ بَاعَ مِنْكُمْ دَارًا أَوْ عَقَارًا قَمِنٌ أَنْ لَا يُبَارَكُ لَهٗ إِلَّا أَنْ يَجْعَلَهٗ فِي مِثْلِهٖ » . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه والدَّارِمِيُّ

عن سعيد بن حريث قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من باع منكم دارا أو عقارا قمن أن لا يبارك له إلا أن يجعله في مثله » . رواه ابن ماجه والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سعید ابن حریث سے فرماتے ہیں میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ تم میں سے جو بھی گھر یا زمین بیچے وہ اس لائق ہے کہ اسے برکت نہ دی جائے مگر یہ کہ وہ پیسہ اس کی مثل میں لگائے ۱؎(ابن ماجہ،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ فرمان عالی بالکل برحق ہے جس کا تجربہ بہت ہی کیا گیا ہے کہ زمین کا پیسہ اگر زمین میں نہ لگایا جائے تو ہوا کی طرح اڑ جاتا ہے۔ چاہیے کہ زمین فروخت ہی نہ کرے اور اگر کرے تو زمین ہی میں لگائے۔ہم نے بہت لوگ بعد میں روتے دیکھے،یہاں مرقات نے فرمایا کہ غیرمنقولی چیز کی قیمت منقولی چیزوں میں لگانا بہتر نہیں کہ غیر منقولی چیزیں نفع میں زیادہ ہیں آفات میں کم کہ انہیں نہ چور چرا سکے نہ ڈاکو لے جاسکے بلکہ زمین وغیرہ کا بیچنا ہی بہتر نہیں۔(اشعہ،لمعات ومرقات)قربان اس محبوب کے جسے ہمارے دین کی بھی فکر ہے دنیا کی بھی صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔طبرانی نے حضرت معقل ابن یسار سے بروایت حسن مرفوعًا روایت فرمائی کہ اگر کوئی بلا سخت ضرورت اپنا مکان بیچے تواللّٰهاس کا مال برباد کردیتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2966