Main Icon

باب: سلم اور گروی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2891

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْءٍ فَلَا يَصْرِفْهٗ إِلٰى غَيْرِهٖ قَبْلَ أَنْ يَقْبِضَهُ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ

عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من أسلف في شيء فلا يصرفه إلى غيره قبل أن يقبضه . رواه أبو داود وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ جو کسی چیز کو بیع سلم سے خریدے تو اسے قبضہ سے پہلے دوسرے کو نہ دے ۱؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حکم اس قاعدہ کی بنا پر ہے کہ کسی چیز کی فروخت قبضہ سے پہلے جائز نہیں۔صَرف سے مراد پھیرنا،منتقل کرنا ہے یعنی بیع سلم میں خریدار مسلم فیہ یعنی خریدی چیز کو قبضہ سے پہلے دوسرے کی طرف منتقل نہیں کرسکتا،نہ بیع سے نہ ہبہ یا صدقہ سے،یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ بیع سلم میں خریدار کسی اور چیز سے تبادلہ نہیں کرسکتا مثلًا بائع سے گندم خریدی تھی اور قبضہ سے پہلے جَو سے تبادلہ کرے یہ ناجائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2891