Main Icon

باب: سلم اور گروی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2888

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَرُوِيَ مِثْلُهٗ أَوْ مِثْلُ مَعْنَاهُ لَا يُخَالِفُ عَنْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مُتَّصِلًا.

وروي مثله أو مثل معناه لا يخالف عنه عن أبي هريرة متصلا.

حدیث ترجمہ

اور اس کی یا اس کے معنی کی مثل جو مذکورہ حدیث کے خلاف نہیں،سعید ابن مسیب سے متصلًا مروی ہے وہ ابوہریرہ سے۳؎

شرح حدیث

۳∞؎راوی معروف ہے اور اس کے فاعل امام شافعی ہیں،ہوسکتا ہے کہ مجہول ہو اورمثلہنائب فاعل۔مطلب یہ ہے کہ مصابیح میں تو مرسل مروی ہے اور امام شافعی نے متصل اسناد سے بھی روایت فرمائیعن سعید ابن مسیب عن ابی ھریرۃ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2888