Main Icon

باب: سلم اور گروی کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2890

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِ الْكَيْلِ وَالْمِيزَانِ: «إِنَّكُمْ قَدْ وُلِّيتُمْ أَمْرَيْنِ هَلَكَتْ فِيهِمَا الْأُمَمُ السَّابِقَةُ قَبْلَكُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأصحاب الكيل والميزان: «إنكم قد وليتم أمرين هلكت فيهما الأمم السابقة قبلكم» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے ماپ و تول والوں سے تم ایسی دو چیزوں کے ذمہ دار بنائے گئے ہو ۱؎جن میں تم سے پہلے امتیں ہلاک ہوچکی ہیں۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہ ان دو چیزوں سے مراد ناپ و تول جیسا کہ ترجمہ باب سے ظاہر ہے۔بعض شارحین نے ان دو سے مراد نماز و جہاد لیا مگر یہ خلاف ظاہر ہے ورنہ حدیث اس باب میں نہ لائی جاتی۔(لمعات)
۲
؎ان امتوں سے مراد حضرت شعیب علیہ السلام کی امت ہے جو تول و ناپ میں بے ایمانی کرتے تھے کہ لیتے تھے زیادہ دیتے تھے کم کیونکہ وہ امت بڑی جماعت تھی اس لیے انہیںاممجمع فرمایا گیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2890