Main Icon

باب: تکبیر کے بعد کیا پڑھیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 821

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مُحَمَّدِ بنِ مَسلَمَةَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي تَطَوُّعًا قَالَ: «اللهُ أَكْبَرُوَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ» . وَذَكَرَ الْحَدِيثَ مِثْلَ حَدِيثِ جَابِرٍ إِلَّا أَنَّهٗ قَالَ: «وَأَنَا مِنَ الِمُسْلِمينَ» ثُمَّ قَالَ: «اَللّٰهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ» ثُمَّ يَقْرَأُ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ

وعن محمد بن مسلمة قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قام يصلي تطوعا قال: «الله أكبروجهت وجهي للذي فطر السماوات والأرض حنيفا مسلما وما أنا من المشركين» . وذكر الحديث مثل حديث جابر إلا أنه قال: «وأنا من المسلمين» ثم قال: «اللهم أنت الملك لا إله إلا أنت سبحانك وبحمدك» ثم يقرأ. رواه النسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت محمد ابن مسلمہ سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب نفل پڑھنے کھڑے ہوتے ۲؎ تو کہتے الله بہت بڑا ہے میں نے اپنا رخ اس کی طرف کیا جس نے آسمان وزمین بنائے تمام برائیوں سے دور ہوں اور میں مشرکوں سے نہیں ۳؎ اور بقیہ حدیث حضرت جابر کی حدیث کی سی ذکر کی مگر یہ کہا مسلمانوں میں سے ہوں پھر کہا الہٰی تو بادشاہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے میں تیری حمد کرتا ہوں پھر قرأت فرماتے ۴؎ (نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ انصاری ہیں،اوسی اشہی ہیں،سواء غزوہ تبوک باقی تمام غزوات میں حضور صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ رہے،حضرت مصعب ابن عمیر کے ہاتھ شریف پر مدینہ پاک میں ایمان قبول کیا،مسلمانوں کے اختلاف پر آپ گوشہ نشیں رہیں،۴۰ھ ∞میں وفات پائی، آپ فضلاء صحابہ میں سے ہیں۔
۲
؎یہ حدیث گزشتہ ساری حدیثوں کی شرح ہے جس نے بتادیا کہ نماز کی یہ ساری دعائیں اور اذکار نوافل میں ہیں،احناف یہی کہتے ہیں کہ فرائض و واجبات میں صرف "سُبْحَانَكَ اللّٰھُمَّ"پڑھے نفل میں جو چاہے،یہ حدیث حنفیوں کی قوی دلیل ہے۔
۳
؎اس کی شرح گزر چکی۔اس سے معلوم ہوا کہ مقبول مومن وہ ہے جس کا دل ہر بے دین ا ور ہر بے دینی سے متنفر ہو،کسی برائی کی طرف نہ جھکے یہی حنیف کے معنی ہیں، الله تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کی تعریف میں حنیف فرمایا۔
۴
؎یعنی اَعُوْذُ بِاللّٰہِ اور بِسْمِ الله پڑھ کر جیسا کہ دوسری احادیث میں ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 821