Main Icon

باب : ماہ رمضان میں قیام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1307

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَرَوَاهُ أَحْمدُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَفِيْ رِوَايَتِهٖ: «إِلَّا اثْنَيْنِ مُشَاھِنٍ وَقَاتِلِ نَفْسٍ»

ورواه أحمد عن عبد الله بن عمرو بن العاص وفي روايته: «إلا اثنين مشاھن وقاتل نفس»

حدیث ترجمہ

اور احمد نے عبد الله ابن عمرو ابن عاص سے روایت کی اور ان کی روایت میں ہے دو کے سوا کینہ پرور اور قاتل نفس ۱∞؎

شرح حدیث

۱∞؎کینہ سے مراد دنیوی کینے اور عداوتیں ہیں اور قتل سے مراد ظلمًا قتل ہے،ورنہ کفار سے کینہ رکھنا اور جہاد میں کفار کا قتل،ڈاکو،زانی اور قاتلِ نفس کا قتل عبادت ہے۔بعض جگہ شب برات کے دن ایک دوسرے کو حلوے وغیرہ کے تحفے بھیجتے ہیں اپنے قصوروں کی آپس میں معافی چاہ لیتے ہیں،ان سب کی اصل یہ حدیث ہے کہ عداوت و کینہ والا اس رات کی رحمتوں سے محروم ہے اور یہ تحفہ کینے دفع کرنے کا ذریعہ ہے،نیز یہ رات عبادتوں کی اور خیرات ہدایا وغیرہ بھی عبادت ہیں،ان خیراتوں کو روکنا اور شرک کہنا بڑی جہالت۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1307