Main Icon

باب : ماہ رمضان میں قیام - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1304

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِيْ بَكْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِيْ يَقُولُ: كُنَّا نَنْصَرِفُ فِي رَمَضَانَ مِنَ الْقِيَامِ فَنَسْتَعْجِلُ الْخَدَمَ بِالطَّعَامِ مَخَافَةَ فَوْتِ السَّحُورِ. وَفِي أُخْرٰىٰ مَخَافَةَ الْفجْرِ. رَوَاهُ مَالِكٌ

وعن عبد الله بن أبي بكر قال: سمعت أبي يقول: كنا ننصرف في رمضان من القيام فنستعجل الخدم بالطعام مخافة فوت السحور. وفي أخرى مخافة الفجر. رواه مالك

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن ابی بکر سے ۱∞؎فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی کو فرماتے سنا کہ ہم رمضان میں نماز سے فارغ ہوتے تھے تو خدام سے جلد کھانا مانگتے تھے سحری جاتے رہنے کے خوف سے۔دوسری روایت میں ہے فجر کے خوف سے ۲؎(مالک)

شرح حدیث

۱∞؎آپ عبد الله ابن ابی بکر ابن محمد ابن عمر ابن حزم انصاری مدنی ہیں،آپ علمائے مدینہ میں سے تھے،ستر سال کی عمر ہوئی،۳۵ھ ∞میں وفات پائی۔(مرقاۃ،اکمال)انہیں حضرت شیخ نے اشعۃ اللمعات میں صدیق اکبر کا بڑا فرزند عطا فرمایا،خطا ہوگئی کہ وہ تو جنگ طائف میں شہید ہوگئے۔۲؎یعنی اول شب سے تراویح شروع کرتے تو سحری تک پڑھتے ہی رہتے۔سو کر پھر اٹھ کر نہیں پڑھتے تھے،اب شبینہ میں یہی ہوتاہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1304