Main Icon

باب : ممانعت کے اوقات - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1049

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبي بُصرَةَ الْغِفَارِيّ قَالَ: صَلّٰى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُخَمَّصِ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَالَ: «إِنَّ هٰذِهٖ صَلَاةٌ عُرِضَتْ عَلیٰ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَضَيَّعُوهَا فَمَنْ حَافَظَ عَلَيْهَا كَانَ لَهٗ أَجْرُهٗ مَرَّتَيْنِ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتّٰى يَطْلُعَ الشَّاهِدُ» . وَالشَّاهِدُ النَّجْمُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي بصرة الغفاري قال: صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم بالمخمص صلاة العصر فقال: «إن هذه صلاة عرضت علی من كان قبلكم فضيعوها فمن حافظ عليها كان له أجره مرتين ولا صلاة بعدها حتى يطلع الشاهد» . والشاهد النجم. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوبصرہ غفاری سے فرماتے ہیں کہ ہم کو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے مخمص میں عصر کی نماز پڑھائی پھر فرمایا کہ یہ نماز تم سے اگلوں پر پیش کی گئی تھی انہوں نے اسے ضائع کردیا ۱؎تو جو اس پر پابندی کرے گا اس دوہرا ثواب ہوگا ۲؎اور اس کے بعد تارے نکلنے تک نماز نہیں،شاہد تارا ہے۔(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی پچھلی امتوں پر بھی نماز عصر فرض تھی مگر وہ اسے چھوڑ بیٹھے اور عذاب کے مستحق ہوئے تم ان سے عبرت پکڑنا۱۲
۲
؎ایک نمازپڑھنے کا اور دوسرے یہودو نصاریٰ کی مخالفت کا وہ بھی عبادت ہے۱۲

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1049