Main Icon

باب : قبروں کی زیارت کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1770

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ زَوَّارَاتِ الْقُبُورِ. رَوَاهُ أَحْمدُ وَالتِّرْمِذِيْ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ هٰذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَالَ: قَدْ رَأٰى بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ هٰذَا كَانَ قَبْلَ أَنْ يُرَخِّصَ النَّبِيُّ فِي زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَلَمَّا رَخَّصَ دَخَلَ فِي رُخْصَتِهِ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّمَا كَرِهَ زِيَارَةَ الْقُبُورِ لِلنِّسَاءِ لِقِلَّةِ صَبْرِهِنَّ وَكَثْرَةِ جَزَعِهِنَّ. تَمَّ كَلَامُهٗ

وعن أبي هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لعن زوارات القبور. رواه أحمد والترمذي وابن ماجه وقال الترمذي هذا حديث حسن صحيح وقال: قد رأى بعض أهل العلم أن هذا كان قبل أن يرخص النبي في زيارة القبور فلما رخص دخل في رخصته الرجال والنساء. وقال بعضهم: إنما كره زيارة القبور للنساء لقلة صبرهن وكثرة جزعهن. تم كلامه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے قبر کی زیارت کرنے والیوں پر لعنت کی ۱∞؎(احمد،ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حسن صحیح ہے اور فرمایا کہ بعض اہلِ علم نے سمجھا کہ یہ حکم اس سے پہلے تھا کہ نبی صلی الله علیہ وسلم زیارت قبور کی اجازت دیں پھر جب اجازت دے ہی دی تو اس اجازت میں مرد عورتیں سب ہی آگئے،بعض نے فرمایا عورتوں کے لیے زیارت قبور ان کے صبر کی کمی اور بے صبری کی زیادتی کی وجہ سے مکروہ ہے ۲؎(ختم شد)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث منسوخ ہے جس کی ناسخ حدیثیں پہلے گزرچکیں اور اگر اس کے معنی یہ ہوں کہ ان عورتوں پر لعنت ہے جو ہمیشہ ہر وقت بے پرواہ و بے حیائی سے قبرستانوں کی زیارتیں کرتی پھریں ان کا یہ مشغلہ ہو تو حدیث محکم ہے جیسا کہزَوَّارَاتِمبالغہ کے صیغہ سے معلوم ہورہا ہے۔۲؎غرضکہ عورتوں کی زیارت قبور کے متعلق علماء کے تین قول ہوئے:ایک یہ کہ مطلقًا ممنوع ہے۔دوسرے یہ کہ مطلقًا جائزہے۔تیسرے یہ کہ عام عورتوں کو ممنوع ہے جو صبر نہ کرسکیں،خواص عورتوں کو جائز جو احکام شرعیہ سے واقف اور ان پر عامل ہوں مگر یہ اختلاف حضور انورصلی الله علیہ وسلم کے روضہ اطہر کے علاوہ دیگرقبور میں ہے۔حضورصلی الله علیہ وسلم کے روضہ کی حاضری ہر مسلمان مردوعور ت حاجی پر واجب ہے،رب فرماتا ہے:"وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ"الخ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1770