Main Icon

باب : لوگوں میں تبدیلی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5367

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ الصَّابِرُ فِيهِمْ عَلَى دِينِهِ كَالْقَابِضِ عَلَى الْجَمْرِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ إِسْنَادًا.

وعن أنس قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "يأتي على الناس زمان الصابر فيهم على دينه كالقابض على الجمر". رواه الترمذي وقال: هذا حديث غريب إسنادا.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آوے گا ۱؎کہ ان میں اپنے دین پر صبر کرنے والا چنگاری پکڑنے والے کی طرح ہوگا۲؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث اسناد سے غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یہ زمانہ قریب قیامت ہوگا جس کی ابتداء آج ہوچکی ہے۔فی زمانہ دیندار بن کر رہنا مشکل ہے آج ڈاڑھی رکھنا،نماز کی پابندی کرنا دوبھر ہوگیا ہے،سود سے بچنا تو قریبًا ناممکن ہی ہے۔
۲
؎یعنی جیسے ہاتھ میں انگارا رکھنا بہت ہی بڑے صابر کا کام ہے،یوں ہی اس وقت مخلص کامل مسلمان بننا سخت مشکل ہوجاوے گا اس لیے فرمایا گیا کہ اس زمانہ میں ایمان پر قائم رہنے والے کو پچاس صحابہ کے اعمال کے برابر ثواب ملے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5367