Main Icon

باب : لوگوں میں تبدیلی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5364

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَقْتُلُوا إِمَامَكُمْ، وَتَجْتَلِدُوا بِأَسْيَافِكُمْ، وَيَرِثَ دُنْيَاكُمْ شِرَارُكُمْ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن حذيفة أن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "لا تقوم الساعة حتى تقتلوا إمامكم، وتجتلدوا بأسيافكم، ويرث دنياكم شراركم". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حذیفہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ تم لوگ اپنے امام کو قتل کرو گے اور اپنی تلواروں سے اور تمہارے بدترین لوگ تمہاری دنیا کے وارث ہوجائیں گے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ تینوں باتیں عہدعثمانی اور اس کے بعد ہوچکیں اور قریب قیامت میں بھی ہوں گی غالبًا وہ ہی واقعے مراد ہیں جو قریب قیامت ہوں گے۔مسلمانوں نے اپنے خلیفہ عثمان غنی کو قتل بھی کیا،پھر زمانہ حیدری میں آپس میں کشت و خون بھی بہت کیے،پھر بدترین لوگ بادشاہ بھی بنے جیسے یزید،حجاج وغیرہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5364