Main Icon

باب : لوگوں میں تبدیلی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5365

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ أَسْعَدَ النَّاسِ بِالدُّنْيَا لُكَعُ بْنُ لُكَعَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "دَلَائِل النُّبُوَّة".

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "لا تقوم الساعة حتى يكون أسعد الناس بالدنيا لكع بن لكع". رواه الترمذي والبيهقي في "دلائل النبوة".

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے نہیں قائم ہوگی قیامت حتی کہ دنیا کا کامیاب ترین شخص خبیث کے بچے خبیث ہوں گے ۱؎(ترمذی،بیہقی،دلائل النبوۃ)

شرح حدیث

۱∞؎لکعلام کے پیش کاف کے فتحہ سے بمعنی خبیث،احمق،نادان،بے سمجھ بچہ،یہاں بمعنی خبیث یابمعنی احمق ہے یعنی قوم کے سردار سلطان حاکم وہ لوگ بنیں گے جو خاندانی خبیث ہوں گے جنہیں دین سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔دوسری حدیث میں جو حضرت حسین کولکعفرمایا گیا وہاں بمعنی نا سمجھ بچہ پیارا لخت جگر ہے۔یہاں لمعات میں ہے کہلکعزمین سے چمٹا ہوا میل ہے،ذلیل خبیث نادان کولکعاس لیے کہا جاتا ہے کہ خباثت اور نادانی اس کے لیے لازم ہوتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5365