Main Icon

باب:برتن وغیرہ ڈھکنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4300

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَتْرُكُوا النَّارَ فِي بُيُوتِكُمْ حِينَ تَنَامُوْنَ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا تتركوا النار في بيوتكم حين تنامون(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرمایا جب سونے لگو تو اپنے گھروں میں آگ نہ چھوڑو ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎جلتا ہوا چراغ گل کردو،چولہے میں آگ ہو تو بجھادو،کبھی آگ جلتی چھوڑ کر نہ سوؤ نہ کہیں جاؤ،اس میں صدہا حکمتیں ہیں۔ آگ خطرناک چیز ہے ذرا سی بے احتیاطی میں گھر اور سامان جلا ڈالتی ہے،بے خبر سوتے ہوئے جل جاتے ہیں۔خدا کی پناہ!یہاں آگ سے مراد وہ ہی آگ ہے جس سے آگ لگ جانے کا اندیشہ ہو بجلی کی آگ میں یہ اندیشہ نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4300