Main Icon

باب:نکاح کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3097

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَن عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَعْظَمَ النِّكَاحِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُ مُؤْنَةً. رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ.

وعن عائشة قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم : إن أعظم النكاح بركة أيسره مؤنة. رواهما البيهقي في شعب الإيمان.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ بڑی برکت والا نکاح وہ ہے جس میں بوجھ کم ہو ۱؎یہ دونوں حدیثیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں۔

شرح حدیث

۱∞؎یہ کلمہ نہایت جامع ہے یعنی جس نکاح میں فریقین کا خرچ کم کرایا جائے،مہر بھی معمولی ہو،جہیز بھاری نہ ہو،کوئی جانب مقروض نہ ہوجائے،کسی طرف سے شرط سخت نہ ہوکے توکل پر لڑکی دی جائے وہ نکاح بڑا ہی بابرکت ہے ایسی شادی خانہ آبادی ہے آج ہم حرام رسموں بیہودہ رواجوں کی وجہ سے شادی کو خانہ بربادی بلکہ خانہا ئے بربادی بنالیتے ہیں۔تعالٰی اس حدیث پاک پر عمل کی توفیق دے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3097