Main Icon

باب:نکاح کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3096

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ نِصْفَ الدِّينِ،فَلْيَتَّقِ اللّٰهَ فِي النِّصْفِ الْبَاقِي.

وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إذا تزوج العبد فقد استكمل نصف الدين،فليتق الله في النصف الباقي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب بندے نے نکاح کرلیا تو اپنا آدھا دین مکمل کرلیا اب باقی آدھے میںسے ڈرے ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎کیونکہ فساد دین کی بڑی وجہیں دو ہیں،شرمگاہ اور پیٹ کے متعلق بے احتیاطیاں جسے خدا نکاح کی تو فیق دے دے تو اس کی شرمگاہ کی حفاظت ہوگئی،اب چاہیے کہ اپنے پیٹ کو حرام غذا سے بچائے،امام غزالی فرماتے ہیں کہ شرمگاہ اورپیٹ ہی شیطان کا ہیڈ کوارٹر ہے جب یہاں سے اسے نکال دیا توان شاءاﷲدوسرے اعضاء سے بھی نکل جائے گا۔( ازمرقات مع زیادت)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3096