Main Icon

باب: بخششوں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3014

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْعُمْرٰى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا وَالرُّقْبٰى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيّ وَأَبُوْ دَاوُدَ

وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «العمرى جائزة لأهلها والرقبى جائزة لأهلها» . رواه أحمد والترمذي وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا عمری جائز ہے عمری والے کے لیے ہے اور رقبی جائز رقبی والے کے لیے ۱؎(احمد،ترمذی،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎زمانہ جاہلیت میں عمریٰ،رقبیٰ،موہوب لہ کے مرنے پر واہب کو واپس ہوجاتا تھا،حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے یہ قاعدہ توڑ دیا،اس توڑنے کے لیے یہ ارشاد فرمایا۔لاھلھامیں ضمیر رقبیٰ یا عمریٰ کی طرف راجع ہے اور اہلِ عمری سے عمریٰ لہ مرادہے جسے ہبہ دی گئی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3014