Main Icon

باب: بخششوں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3010

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْعُمْرٰى مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إن العمرى ميراث لأهلها» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ عمری عمرے والے کے گھر والوں کی میراث ہے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث احناف کی قول دلیل ہے کہ عمری خواہ کیسا ہی ہو مطلق یا وقتی،مشروط یا غیر مشروط واہب کو نہ لوٹے گا بلکہ موہوب لہ کی موت کے بعد خود اس کے ورثاء کو ملے گا۔خیال رہے کہ عمری عمر سے بنا عمر زندگی کی مدت کو کہتے ہیں،چونکہ اس ہبہ میں موہوب کی زندگی کا ذکر ہوتا ہے اس لیے اسے عمرہ کہا جاتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3010