Main Icon

باب: معاملہ میں نرمی کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2792

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ نَحْوَهٗ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَأَبِي مَسْعُودٍالْأَنْصَارِيِّ«فَقَالَ اللّٰهُ أَنَا أَحَقُّ بِذَا مِنْكَ، تَجَاوَزُوا عَنْ عَبْدِي»

وفي رواية لمسلم نحوه عن عقبة بن عامر وأبي مسعودالأنصاري«فقال الله أنا أحق بذا منك، تجاوزوا عن عبدي»

حدیث ترجمہ

اور مسلم کی روایت اسی طرح ہے عقبہ ابن عامر اور ابو مسعود انصاری سے پھر رب نے فرمایا کہ میں اس مہربانی کا تجھ سے زیادہ حقدار ہوں میرے بندے سے در گزر کرو

شرح حدیث

یعنی پھنسوں کو نکالنا،لوگوں پر رحم کرنا میری صفت ہے جب تو اخلاق الہیہ سے موصوف ہوا تو میں بھی تجھے بخش دیتا ہوں،یہ ہی اس حدیث کا مطلب ہے کہتخلقوا باخلاق اللّٰهاللّٰہ تعالٰی کی عادات اختیار کرو۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان عبادات کے ساتھ معاملات بھی ٹھیک کرے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2792