Main Icon

باب : صور پھونکے جانے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5528

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "الصُّورُ قَرْنٌ يُنْفَخُ فِيهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ.

وعن عبد الله بن عمرو عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "الصور قرن ينفخ فيه". رواه الترمذي وأبو داود والدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدالله ابن عمرو سے وہ نبی صلی الله علیہ و سلم سے راوی فرمایا صور ایک سینگ ہے جس میں پھونکا جاوے گا ۱∞؎(ترمذی، ابوداؤد،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎رب جانے کہ وہ سینگ کتنا بڑا ہے اس کا سرا جو منہ میں لیا جاوے گا اس کی فراخی آسمان کے برابر ہے ۔(مرقات)قیامت میں یہ دو بار پھونکا جاوے گا ایک بار دنیا کو فنا کرنے کے لیے دوبارہ مردے زندہ کرنے کے لیے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5528