Main Icon

باب:اجازت لینے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4672

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فجاءَ مَعَ الرَّسُوْلِ فَإِنَّ ذٰلِكَ لَہٗ إِذْنٌ .رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهٗ قَالَ: رَسُوْلُ الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ إِذْنُهٗ

وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا دعي أحدكم فجاء مع الرسول فإن ذلك لہ إذن .رواه أبوداود. وفي رواية له قال: رسول الرجل إلى الرجل إذنه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی بلایا جاوے تو وہ قاصد کے ساتھ آئے تو یہ ہی اس کی اجازت ہے ۱∞؎(ابوداؤد)ان کی ایک روایت میں ہے کہ فرمایا آدمی کا قاصد آدمی کی طرف اس کی اجازت ہے ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یہ جب ہے جب کہ وہ شخص جلد آجاوے اوربلانے والا زناں خانہ میں نہ ہو لہذا یہ حدیث گزشتہ ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں ایسے شخص کا اجازت لینا ثابت ہے۔
۲
؎اس میں وہ قیدیں ہیں جو ابھی ذکر کی گئیں یعنی جو بلانے والے قاصد کے ساتھ آئے اسے داخلہ کی اجازت لینا ضروری نہیں قصد ہی اس کی اجازت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4672