Main Icon

باب:جزیہ کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4038

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلٰى أُكَيْدِرِ دُوْمَةَ فَأَخَذُوْهُ، فَأَتَوْا بِهٖ فَحَقَنَ لَهٗ دَمَهٗ، وَصَالَحَهٗ عَلَى الْجِزْيَةِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن أنس قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم خالد بن الوليد إلى أكيدر دومة فأخذوه، فأتوا به فحقن له دمه، وصالحه على الجزية. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے خالد ابن ولید کو دومہ والے اکیدر کی طرف بھیجا ۱؎تو مسلمانوں نے اسے گرفتار کرلیا اسے لے آئے تو حضور نے اس کا خون محفوظ فرما دیا اور اس سے جزیہ پر صلح فرمالی ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎دومہشام کی ایک بستی ہے جو تبوک سے قریب ہے اور اکیدر وہاں کے بادشاہ کا نام تھا جو عیسائی تھا حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے خالد ابن ولید رضی اللہ عنہ کی سرکردگی میں ایک چھوٹا سا لشکر بھیجا اور حضرت خالد سے فرما دیا کہ تم اکیدر کو شکارکرتے پاؤ گے جو گورخر کا شکار کرتا ہوگا۔چنانچہ وہ اور اس کا بھائی حسان دونوں چاندنی رات میں شکارکرتے پکڑ لیے گئے حسان کو قتل کردیا گیا اور اکیدر کو مدینہ منورہ حاضر کیا گیا حضور نے اکیدر کے قتل سے منع فرمادیا۔(مرقات)
۲
؎پھر بعد میں اکیدر نہایت مخلص مسلمان ہوگئے رضی اللہ عنہ۔(اشعہ،مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4038