Main Icon

باب:جزیہ کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4037

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَصْلُحُ قِبْلَتَانِ فِي أَرْضٍ وَاحِدَةٍ، وَلَيْسَ عَلَى الْمُسْلِم جِزْيَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا تصلح قبلتان في أرض واحدة، وليس على المسلم جزية". رواه أحمد والترمذي وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ایک زمین میں دو قبلے مناسب نہیں ۱؎اور مسلمان پر جزیہ نہیں۲؎(احمد، ترمذی،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس فرمان عالی کے دو مطلب ہیں:ایک یہ کہارض واحدہسے مراد زمین عرب ہے اور دو قبلوں سے مراد دو قبلہ والے لوگ ہیں یعنی مسلمان اوریہود و نصاریٰ یعنی زمین عرب یا زمین حجاز میں یہودونصاریٰ کو نہ بسنے دو،یہ ملک صرف مسلمانوں کے لیے ہے۔ اس کی تفسیر وہ حدیث ہے کہ جزیرہ عرب سے یہودونصاریٰ کو نکال دو۔اس صورت میں حدیث بالکل ظاہر ہے۔دوسرے یہ کہ ایک زمین سے مراد عام زمین ہے اور دو قبلوں کے اجتماع سے مراد مسلمانوں اور یہودونصاریٰ کا برابری کی شان سے ایک ملک میں رہنا ہے یعنی نہ تو مسلمان کفار کے ملک میں دب کر رہیں،اگر انہیں آزادی دینی نہ ہو تو وہاں سے ہجرت کرجائیں اور نہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے ملک میں برابر ہوکر رہیں بلکہ اگر رہیں تو ذمی ہوکر رہیں اور وہ ہمارے ملک میں اپنے دین کی اشاعت نہ کرسکیں نہ کسی مسلمان کو اپنے مذہب میں لے سکیں بلکہ صرف خود آزاد ہیں اور بس۔
۲
؎اس فرمان شریف کے بھی دو مطلب ہیں:ایک یہ کہ اگر کوئی ذمی اداء جزیہ سے پہلے مسلمان ہوجائے تو اس سے جزیہ وصول نہ کیا جائے نہ آئندہ لیا جائے کیونکہ اب یہ مسلمان ہے اور مسلمان پر جزیہ نہیں۔ دوسرے یہ کہ کوئی مسلمان کفار کے ملک میں جزیہ دے کر ذلیل ہوکر نہ رہے۔مسلمان پر جزیہ کیسا عزت اللہ رسول کی اور مسلمانوں کی ہے۔خیال رہے کہ اگر کافر غلام مسلمان ہوجائے تو آزاد نہ ہوجائے گا غلام ہی رہے گا،یونہی جس کافر کی زمین پر خراج لگ گیا اگر وہ مسلمان نے خریدلی تو اس پر خراج ہی رہے گا مگر جزیہ کا حکم جداگانہ ہے۔اس کی پوری بحث اس جگہ مرقات اور کتب فقہ میں دیکھو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4037