Main Icon

باب:کفار کو فرمان لکھنا اور انہیں اسلام کی طرف دعوت دینا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3933

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنِ النُّعْمَانِ اِبْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ إِذَا لَمْ يُقَاتِلْ أَوَّلَ النَّهَارِ اِنْتَظَرَ حتّٰى تَزُوْلَ الشَّمْسُ، وَتَهُبَّ الرِّيَاحُ وَيَنْزِلَ النَّصْرُ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

عن النعمان ابن مقرن قال: شهدت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فكان إذا لم يقاتل أول النهار انتظر حتى تزول الشمس، وتهب الرياح وينزل النصر. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت نعمان ابن مقرن سے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۱؎تو آپ اگر شروع دن میں جنگ نہ کرتے تو انتظار فرماتے حتی کہ سورج ڈھل جاتا اور ہوائیں چل پڑتیں اور نصرت و فتح اترتی ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱؎بہت سے جہادوں میں جیساکہ اگلے مضمون سے ظاہر ہے۔
۲
؎اس طرح کہ مسلمان بعد نماز ظہر غازیوں کے لیے دعائیں مسجدوں میں کرتے ہوتے اور ادھر غازی لوگ میدان میں جہادکرتے گویا جہاد مسلمانوں کی دعاؤں کے سایہ میں ہوتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3933