Main Icon

باب: پائی ہوئی چیز کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3038

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْجَارُودِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن الجارود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ضالة المسلم حرق النار . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جارود سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے مسلمان کی گم شدہ چیز آگ کی چنگاری ہے ۲؎(دارمی )۳؎

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام جاردو ابن معلی ہے، ۹ھ؁∞ میں وفد عبدالقیس کے ساتھ آپ حاضر بارگاہ ہوئے،پھر اولًا بصرہ میں بعد میں فارس میں مقیم رہے،بزمانہ فاروق ۲۱ھ؁∞ میں وفات پائی۔(اشعہ )
۲
؎یعنی جو مسلمان کی گمی چیز بدنیتی سے اٹھائے کہ مالک کو پہنچانے کاارادہ نہ ہو خیانت کی نیت ہو وہ دوزخی ہے اگرچہ ذمی کافر کا لقطہ بھی کھانا جائز نہیں مگر مسلمان کےلقطہ میں ڈبل عذاب ہے اس لیے خصوصیت سے اس کا ذکر ہوا۔
۳
؎یہ حدیث،احمد،ترمذی،نسائی،ابن حبان نے انہی جارود سے بروایت عبداللّٰهابن شخیر نقل کی اورطبرانی نے عصمہ ابن مالک سے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3038