Main Icon

باب:غلہ روکنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2898

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثمَّ تَصَدَّقَ بِهٖ لَمْ يَكُنْ لَهٗ كَفَّارَةً. رَوَاهُ رَزِينٌ

وعن أبي أمامة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من احتكر طعاما أربعين يوما ثم تصدق به لم يكن له كفارة. رواه رزين

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایا جو چالیس دن غلہ روکے ۱؎پھر وہ سارا غلہ خیرات بھی کردے تب بھی اس کا کفارہ نہ ہوگا ۲؎(رزین)

شرح حدیث

۱∞؎چالیس دن فرمانے کی حکمتیں ابھی عرض کی جاچکیں،ہوسکتا ہے کہ چالیس دن سے کم احتکار کرنے والے کا یہ حکم نہ ہو کہ ابھی یہ گناہ اس کی طبیعت میں پختہ نہ ہوا۔
۲
؎یعنی اگرچہ اس صدقہ کا ثواب پائے گا مگر یہ ثواب اس گناہ کا کفارہ نہ ہوسکے گا جو غلہ روکنے سے ہوا،یہ حدیث ابن عساکر نے حضرت معاذ سے کچھ لفظی فرق کے ساتھ روایت فرمائی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2898