Main Icon

باب:غلہ روکنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2893

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْجَالِبُ مَرْزُوقٌ وَالْمُحْتكِرُ مَلْعُونٌ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه والدَّارِمِيُّ

عن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الجالب مرزوق والمحتكر ملعون» . رواه ابن ماجه والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں غلہ لانے والا روزی دیا جائے گا روکنے والا لعنتی ہے ۱؎(ابن ماجہ،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو تاجر باہر سے شہر میں غلہ لائے جس کی وجہ سے یہاں کا قحط دور ہوجائے،اللّٰهاسے روزی دے اور جو غلہ کو ذخیرہ کرکے قحط پیدا کردے اس پر خدا کی پھٹکار ہو اور ہوسکتا ہے کہ یہ خبر ہو یعنی غلہ لانے والے کو برکتیں ملیں گی اور ذخیرہ والا لعنتی ہی مرے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2893