Main Icon

باب:سر منڈانے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2653

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ قَالَا: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَحْلِقَ الْمَرْأَةُ رَأْسَهَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عن علي وعائشة قالا: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تحلق المرأة رأسها. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی و عائشہ سے فرماتے ہیں کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ عورت سر منڈائے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎عورت کو سر منڈانا حج و عمرہ میں بھی حرام ہے ان کے علاوہ بھی،یوں ہی فیشن کے لیے بال کٹوانا حرام ہے،حضور انور نے ان عورتوں پر لعنت فرمائی جو مردوں کی سی شکلیں بنائیں،عورت کو سر منڈانا ایسا حرام ہے جیسا مرد کو داڑھی منڈانا حرام کہ یہ مثلہ یعنی شکل بگاڑنا ہے،ہاں ضرورت و معذوری میں تو اعضاء کٹوانا بھی درست ہوجاتا ہے ضروریات مستثنٰی ہیں۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2653