Main Icon

باب : گرہن کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1486

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْن عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْنَ كَسَفَتِ الشَّمْسُ ثَمَانَ رَكْعَاتٍ فِيْ أَرْبَعِ سَجدَاتٍ

وعن ابن عباس قال: صلى الله عليه وسلم حين كسفت الشمس ثمان ركعات في أربع سجدات

حدیث ترجمہ

روایت ہےحضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ جب سورج گرہن لگا تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے چار سجدوں میں آٹھ رکوع سے نماز پڑھائی ۱∞؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دو رکعتیں پڑھائیں ہر رکعت میں چار رکوع اور دو سجدے انہی حضرت ابن عباس کی دو رکوعوں والی روایت اس سے پہلےگزرگئی۔ان کی احادیث میں تعارض ہے،لہذا کوئی روایت قابل عمل نہیں جیساکہ تعارض میں ہوتا ہے۔خیال رہے کہ حضور انورصلی الله علیہ وسلم کے زمانہ شریف میں صرف ایک بار سورج گرہن ہوا ہے اور ایک ہی بار چاندگرہن اس لیے یہ نہیں کہاجاسکتا کہ یہ مختلف واقعوں کا ذکر ہے ان میں کوئی تاویل نہیں ہوسکتی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1486