Main Icon

باب : گرہن کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1481

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَ عَنْهَا قَالَتْ: جَهَرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْخُسُوْفِ بِقِرَاءَتِهٖ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

و عنها قالت: جهر النبي صلى الله عليه وسلم في صلاة الخسوف بقراءته(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے گرہن کی نماز میں اونچی قرأت کی ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎بعض شارحین نے فرمایا کہ یہاں چاندگرہن کی نماز مراد ہے کیونکہ مطلقًا خسوف چاندگرہن پر ہی بولاجاتاہے،سورج گرہن کے بارے میں عنقریب احادیث آرہی ہیں کہ آپ نے آہستہ قرأت کی،چونکہ چاندگرہن کی نماز رات میں ہوتی ہے لہذا وہاں جہرمناسب ہے اورسورج گرہن کی نماز دن میں ہوتی ہے،وہاں آہستہ پڑھنابہتر۔خیال رہے کہ اس حدیث میں جماعت کا ذکرنہیں کہ حضورصلی الله علیہ وسلم نے چاندگرہن کی یہ نماز جماعت سے پڑھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1481