Main Icon

باب : جگہ کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1115

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ: أَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خَلْفَهُمُ الْغِلْمَانَ ثُمَّ صَلّٰى بِهِمْ فَذَكَرَ صَلَاتَهٗ ثُمَّ قَالَ: «هٰكَذَا صَلَاة» قَالَ عَبْدُ الاعَلیٰ : لَا أَحْسَبُهُ الا قَالَ: أُمَّتِي ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

عن أبي مالك الأشعري قال: ألا أحدثكم بصلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ قال: أقام الصلاة وصف الرجال وصف خلفهم الغلمان ثم صلى بهم فذكر صلاته ثم قال: «هكذا صلاة» قال عبد الاعلی : لا أحسبه الا قال: أمتي ". رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو مالک اشعری سے کہ آپ نے فرمایا کیا میں تمہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی نماز نہ بتاؤں فرمایا نماز کی تکبیر کہی اور مردوں کی صف بنائی ان کے پیچھے بچوں کی صف پھر انہیں نماز پڑھائی پھر حضور صلی الله علیہ وسلم کی نماز کا ذکر کیا ۱؎پھر فرمایا نماز اس طرح ہے،عبدالاعلی کہتے ہیں مجھے یہ ہی خیال ہے کہ فرمایا میری امت کی نماز ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اول سے آخر تک نماز کی ساری کیفیت بیان فرمائی، راوی نے یہاں اختصارًا ذکر نہ کیا۔
۲
؎یعنی تا قیامت میری امت کی نماز ایسی ہی ہونی چاہیے کہ مردوں کی صف آگے ہو اور بچوں کے پیچھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1115