Main Icon

باب: بھولنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1019

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلّٰى بِهِمْ فَسَهَا فَسَجدَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ تَشَهَّدَ ثُمَّ سَلَّمَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

عن عمران بن حصين: أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى بهم فسها فسجدسجدتين ثم تشهد ثم سلم. رواه الترمذي وقال: هذا حديث حسن غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے صحابہ کو نماز پڑھائی کچھ بھول ہوگئی ۱؎تو دو سجدے کیے پھرالتحیاتپڑھی پھر سلام پھیرا ۔۲؎(ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث حسن غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی بھول سے نماز کا کوئی واجب رہ گیا کیونکہ ہر بھول پر سجدۂ سہو نہیں ہوتا۔
۲
؎اس سے معلوم ہوا کہ سجدۂ سہو کے بعدالتحیاتہے گزشتہ حدیث میںالتحیاتکی نفی نہ تھی اور اگر ہوتی بھی تو اس کے مقابل یہ حدیث قابل قبول ہوتی کیونکہ نفی پر ثبوت مقدم ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1019