Main Icon

باب : میت کے غسل اور کفن کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1641

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: “خَيْرُ الْكَفَنِ الْحُلَّةُ وَخَيْرُ الْأُضْحِيَةِ الْكَبْشُ الْأَقْرَنُ” . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن عبادة بن الصامت عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: “خير الكفن الحلة وخير الأضحية الكبش الأقرن” . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبادہ ابن صامت سے وہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے راوی کہ فرمایا بہترین کفن یمنی جوڑاہے ۱∞؎اوربہترین قربانی سینگ والا دنبہ ہے۔(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎حلہ یمنی چادر اور تہبندکو کہتے ہیں دو کپڑوں پرہی بولاجاتا ہے،چونکہ دوسری روایت میں آتا ہے کہ حضورصلی الله علیہ وسلم کو حلہ یمنی اورقمیص میں کفن دیا گیا اس لیے مرد کے لیے تین کپڑے مسنون ہیں۔اس حدیث سےمعلوم ہوا کہ کفن میں یمنی جوڑا بہتر ہے۔ہمارے دادا پیر حضرت شاہ علی حسین صاحب کچھوچھوی رحمۃ الله علیہ عرف اشرفی میاں نے اپنی موت و کفن کے لیے یمنی حلہ،طائف شریف کا شہد،آبِ زمزم اور خاک شفا محفوظ رکھی تھی اور فرمایا تھا کہ نزع کے وقت یہ شہد،پانی اور خاک شفا ملاکر میرے منہ میں ٹپکایا جائے اور اس حلہ یمنی میں مجھے کفن دیاجائے،یہ اسی حدیث پرعمل تھا۔الحمداللّٰہ !کہ فقیر اس وقت حاضر تھا بلکہ حضرت کو غسل میں نے دیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1641