Main Icon

باب : میت کے غسل اور کفن کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1639

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “لَا تَغَالَوْا فِي الْكَفَنِ فَإِنَّهٗ يُسْلَبُ سَلْبًا سَرِيعًا”.رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “لا تغالوا في الكفن فإنه يسلب سلبا سريعا”.رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بہت بڑھیا کفن نہ دو کیونکہ یہ بہت جلد گل جائے گا ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی نہایت قیمتی اور بھاری کفن نہ دو کہ یہ اسراف بھی ہے اور بیکاربھی اسی لیے فقہاء فرماتے ہیں کہ میت کو درمیانی کفن دیا جائے اس لباس میں جس میں وہ اپنے دوستوں سے ملنے جاتا تھا،ہاں اچھادیاجائےجیساکہ ابھی حدیث میں گزر گیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1639