Main Icon

باب : تیمم کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 533

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: خَرَجَ رَجُلَانِ فِيْ سَفَرٍ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ، فتيَمَّمَا صَعِيْدًا طَيِّبًا فَصَلَّيَا، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ فِي الْوَقْتِ، فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلَاةَ بِوُضُوءٍ وَلَمْ يُعِدِ الآخَرُ، ثُمَّ أَتَيَا رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَذَكَرَا ذٰلِك لَهٗ، فَقَالَ لِلَّذِيْ لَمْ يُعِدْ: "أَصَبْتَ السُّنَّةَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ"، وَقَالَ لِلَّذِيْ تَوَضَّأَ وَأَعَادَ: "لَكَ الأَجْرُ مَرَّتَيْنِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ نَحْوَهٗ.

وعن أبي سعيد الخدري قال: خرج رجلان في سفر، فحضرت الصلاة وليس معهما ماء، فتيمما صعيدا طيبا فصليا، ثم وجدا الماء في الوقت، فأعاد أحدهما الصلاة بوضوء ولم يعد الآخر، ثم أتيا رسول الله صلى الله عليه وسلم- فذكرا ذلك له، فقال للذي لم يعد: "أصبت السنة وأجزأتك صلاتك"، وقال للذي توضأ وأعاد: "لك الأجر مرتين". رواه أبو داود والدارمي، وروى النسائي نحوه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضر ت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ دوشخص سفرمیں گئے وقت نمازآگیا ان کے ساتھ پانی نہ تھا تو انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کرلیاپھر نمازپڑھ لی پھروقت ہی میں پانی پالیاتو ان میں سے ایک نے وضو سے نمازلوٹائی دوسرے نے نہ لوٹائی ۱؎پھردونوں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے یہ ماجراعرض کیا تو جس نے نماز نہ لوٹائی تھی اس سے فرمایا کہ تو نے سنت پالی اورتیری نماز کافی ہوگئی اورجس نے وضو کرکے لوٹائی تھی اس سے فرمایا کہ تجھے دوہرا ثواب ہے۲؎اسے ابوداؤد،دارمی نے روایت کیانسائی نے اس کی مثل۔

شرح حدیث

۱∞؎یہ ہوا اجتہاد کا اختلاف،ان میں ایک صاحب ہی حق پر تھے مگر کسی نے کسی پر اعتراض نہ کیا۔ہم جو کہا کرتے ہیں کہ چاروں مذہب برحق،اس کا مطلب یہی ہے کہ کسی پر ملامت یا اعتراض نہیں۔اس کاماخذیہی حدیث ہے۔
۲
؎اس لئے کہ فرض پہلے ادا ہوچکاتھا،دوسری نمازنفل بن گئی اورنفل کاثواب بھی ملتا ہے،یہ مطلب نہیں کہ اجتہاد کا دگنا ثواب ملایہ تو پہلے کو ملاہوگا کہ اس کا اجتہاد درست تھا۔خطاءاجتہادی پر ایک ثواب ہوتا ہے اور صحیح اجتہاد پر دوہرا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 533