Main Icon

باب : موزوں پر مسح کرنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 523

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: تَوَضَّأَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَمَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ والْنَّعْلَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعنه قال: توضأ النبي -صلى الله عليه وسلم- ومسح على الجوربين والنعلين. رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوکیا اورجرابوں اورپاتابوں پرمسح کیا ۱؎(احمد ,ترمذی ابوداؤد، ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎اونی یا سوتی موزوں کو جراب کہا جاتا ہے۔ان پرمسح تین صورتوں میں جائزہے:ایک یہ کہ بہت موٹے ہوں کہ بغیر باندھے پندلی پرٹھہر جائیں،چلنے پھرنے سے ڈھلک نہ جائیں۔دوسرے یہ کہ اس کے صرف تلے میں چمڑا سلا ہو جسے منعّل کہتے ہیں۔تیسرے یہ کہ اس کے ظاہری قدم پر بھی چمڑا سلا ہو جسے مجلد کہتے ہیں۔یہاں پہلی صورت کی جرابیں مراد ہیں یعنی موٹی نعلین سوتی پاتا بےکہلاتے ہیں جو جرابوں پران کی حفاظت کے لیے پہنے جاتے ہیں۔اگر یہ باریک ہوں کہ مسح کی تری جراب تک پہنچ جائے توان پر مسح جائز ہے ورنہ نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 523