Main Icon

باب : اس میں دوفصلیں ہیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 685

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "إِذَا أُقِيْمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُوْمُوْا حَتّٰى تَرَوْنِيْ قَدْ خَرَجْتُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي قتادة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إذا أقيمت الصلاة فلا تقوموا حتى تروني قد خرجت". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے فرماتے ہیں فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نمازکی تکبیرکہی جائے تو نہ کھڑے ہو حتی کہ مجھے نکلتے دیکھ لو ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تکبیرکے وقت صف میں پہلے سے نہ کھڑے ہوجاؤ بلکہ جب مجھے حجرے شریف سے نکلتے دیکھو تب کھڑے ہوتاکہ نمازکے قیام کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قیام تعظیمی بھی ہوجائے،حضور "حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ"پرحجرے سے باہرجلوہ گرہوتے تھے۔اب بھی سنت یہی ہے کہ مقتدی صف میں بیٹھ کرتکبیر سنے"حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ"پرکھڑے ہوں۔اس سےمعلوم ہوا کہ امام کی غیرموجودگی میں تکبیرجائزہے جب کہ علامات سے معلوم ہوجائے کہ امام تشریف لانے والے ہیں۔اس کی بحث قریب میں پہلے گزرچکی ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 685