Main Icon

باب : اس میں دوفصلیں ہیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 683

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّيْ، وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ، ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعنه قال: قال لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: "صلوا كما رأيتموني أصلي، وإذا حضرت الصلاة فليؤذن لكم أحدكم، ثم ليؤمكم أكبركم". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں کہ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ویسے ہی نماز پڑھو جیسے مجھے پڑھتے دیکھا ۱؎جب نماز حاضرہوتو تم میں سے کوئی اذان دے اورتم میں کا بڑا امامت کرے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎سبحان الله!کیسا ایمان افروزکلمہ ہے یعنی میں اورمیرے افعال قرآن کی بولتی ہوئی تفسیر ہیں۔رب نے صرف نماز کا حکم دیا،طریقہ ادا نہ بتایا۔فرمایا جارہا ہے"اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ"کی تفسیرمیں ہوں اورمیرا عمل۔سارے قرآن کایہی حال ہے۔عتری سیرت کو ہم قرآن کی تفسیر کہتے ہیں۔
۲
؎یعنی اذان ونماز دونوں وقت میں ہوں،لہذاکوئی اذان وقت سے پہلے جائزنہیں(حنفی)۔اکبرکی تفسیرابھی گزر چکی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 683