Main Icon

باب:کھڑے ہونے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4704

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِوبْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيْهِ عَنْ جَدِّهٖ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَجْلِسْ بَيْنَ رَجُلَيْنِ إِلَّا بإِذنهما . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن عمروبن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تجلس بين رجلين إلا بإذنهما . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دوشخصوں کے درمیان ان کی اجات کے بغیر نہ بیٹھو ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس کی وجہ وہ ہی ہے جو ابھی عرض کی گئی۔خیال رہے کہرجلفرمانا اس لیے ہے کہ عورتیں مردوں کے حکم میں ہیں ان پر احکام شرعیہ مردوں کی طرح جاری ہوتے ہیں،رب تعالیٰ نے نماز روزے وغیرہ کے احکام مردوں کو ہی دیئے مگر عورتوں پر بھی یہ عبادات فرض ہیں لہذا حدیث کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مرد تو یہ حرکت نہ کریں عورتیں کر لیا کریں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4704