Main Icon

باب:کھڑے ہونے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4702

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ الدَرْدَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ وَ جَلَسْنَا حَوْلَهٗ فَقَامَ فَأَرَادَ الرُّجُوعَ نَزَعَ نَعْلَهٗ أَوْبَعْضَ مَا يَكُونُ عَلَيْهِ فَيَعْرِفُ ذٰلِكَ أَصْحَابُهٗ فَيَثْبُتُونَ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن أبي الدرداء قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا جلس و جلسنا حوله فقام فأراد الرجوع نزع نعله أوبعض ما يكون عليه فيعرف ذلك أصحابه فيثبتون. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوالدرداء سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیٹھتے اور ہم آپ کے گرد بیٹھتے پھر کھڑے ہوتے واپس ہونا چاہتے تو آپ اپناجوتا شریف یا بعض چیز جو آپ پر ہوتی اتار جاتے ۱∞؎تو یہ آپ کے ساتھی پہچان جاتے تو وہ حضرات بیٹھے رہتے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر حضور انور ہم لوگوں کے پاس سے اپنے گھر میں تشریف لے جاتے اور ابھی واپس آنے کا ارادہ ہوتا تو اپنا جوتہ شریف وہاں ہی چھوڑ جاتے ننگے پاؤں جاتے یا کوئی اور کپڑا وغیرہ چھوڑ دیتے تاکہ ہم سمجھ جاویں کہ حضور ابھی آتے ہیں۔
۲
؎اس انتظار میں کہ حضور ابھی آتے ہیں وہ اپنے اپنے گھروں کو نہ جاتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4702