Main Icon

باب:صحبت کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3194

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ في دبرِهَا لَا يَنْظُرُ اللّٰهُ إِلَيْهِ". رَوَاهُ فِي "شَرْحِ السُّنَّةِ"

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "إن الذي يأتي امرأته في دبرها لا ينظر الله إليه". رواه في "شرح السنة"

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو شخص اپنی بیوی کے پاس اس کی دبر میں جائے تو اللہ اس کی طرف نظر رحمت نہ کرے گا۱؎(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ایسے شخص کو اللہ تعالٰی کل قیامت میں نظر رحمت سے نہ دیکھے گا یعنی یہ شخص انتہائی بدبخت ہے کہ قیامت میں رحمت الہٰی سے محروم ہے قرآن کریم میں یہ کلمہ کفار کے لیے بطور اظہار غضب ارشاد ہوا ہے"لَا یَنۡظُرُ اِلَیۡہِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَلَا یُزَکِّیۡہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ"جو رب تعالٰی کی رحمت سے محروم رہا وہ جہنمی ہوا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3194