Main Icon

باب:صحبت کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3187

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ: "مَا مِنْ كُلِّ الْمَاءِ يَكُونُ الْوَلَدُ،وَإِذَا أَرَادَ اللّٰهُ خَلْقَ شَيْءٍ لَمْ يَمْنَعْهُ شَيْءٌ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن العزل فقال: "ما من كل الماء يكون الولد،وإذا أراد الله خلق شيء لم يمنعه شيء". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے عزل کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا کہ ہر منی سے بچہ پیدا نہیں ہوتا ۱؎اور اللہ تعالٰی جب کوئی چیز پیدا کرنا چاہتا ہے تو اسے کوئی چیز روک نہیں سکتی ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ بارہا صحبت کی جاتی ہے حمل نہیں رہتا اور اس عورت سے کبھی صرف ایک ہی بار صحبت کی جائے حمل قائم ہوجاتا ہے حالانکہ مرد بھی وہ ہی ہوتا ہے عورت بھی وہ ہی۔
۲
؎اسیشیئمیں بڑی وسعت ہے یعنی عزل فرنچ لیدر(French Lather)مانع حمل دوائیں خاندانی منصوبہ بندی کی تدابیر وغیرہ کوئی شئے آنے والے بچہ کو نہیں روکتی،آج تقدیر کے سامنے سائنس بھی سر ٹیک گئی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3187