Main Icon

باب:فئ کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4058

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلُ مَا جَاءَهٗ شيءٌ بَدَأَ بِالْمُحَرَّرِينَ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن ابن عمر قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم أول ما جاءه شيء بدأ بالمحررين. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب پہلے کوئی چیز آتی تو آزاد شدگان سے شروع فرماتے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎شارحین نے محررین کے تین معنے کیے ہیں:آزادکردہ غلام کیونکہ وہ اکثر فقراء ہوتے ہیں۔مکاتبین جو مال دےکر آزاد ہوں ان کی امداد اس مال سے فرماتے۔عابدین جنہوں نے اپنے کو خدمت دین کے لیے وقف کردیا ہو۔(مرقات)ان میں علماء قاضی صاحبان داخل ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4058