Main Icon

باب: امان کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3978

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْمَرأَةَ لَتَأْخُذُ لِلْقَوْمِ" يَعْنِي: تُجِيرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "إن المرأة لتأخذ للقوم" يعني: تجير على المسلمين. رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ عورت پوری قوم کے لیے امان دے سکتی ہے ۱؎یعنی مسلمان پر امان دے سکتی ہے ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ایک مسلمان عورت قوم کفار کو امان میں لے سکتی ہے،کسی قوم سے اس کا کہہ دینا کہ میں نے تم کو امان دی معتبر ہے اور اس قوم کو امان مل جائے گی۔
۲
؎یہ جملہ امان میں لینے کی شرح ہے۔چنانچہ حضرت زینب بنت رسولنے اپنے خاوند ابوالعاص کو امان دے دی جیساکہ پہلے گزر چکا اور حضرت ام ہانی نے اپنے دو دیوروں اور اپنے بیٹے کو امان دے دی اور تمام غازی صحابہ کو یہ امان ماننی پڑی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3978