Main Icon

باب: روکے اور حج چھوٹ جانے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2712

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَصْحَابَهٗ أَنْ يُبَدِّلُوا الْهَدْيَ الَّذِي نَحَرُوا عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ

عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر أصحابه أن يبدلوا الهدي الذي نحروا عام الحديبية في عمرة القضاء

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے اپنے صحابہ کو حکم دیا کہ انہوں نے حدیبیہ کے سال جو قربانیاں دی تھیں ۱؎عمرہ قضا میں ان کے عوض اور دیں۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو قربانی تم گزشتہ سال دے چکے ہو وہ تو قبول ہوگئی اب دوبارہ قضا عمرہ میں پھر قربانی دو،اگر گزشتہ قربانی حل میں واقع ہوئی تھی تب تو وہ درست ہی نہ ہوئی تھی اب دینا ضروری ہے اور اگر حرم کے حدود میں واقع ہوئی تھی تو اب دوبارہ دینے کا حکم استحبابی ہے۔(مرقات،واشعہ)
۲
؎اس جگہ مشکوۃ شریف میں جگہ چھوٹی ہوئی ہے مگر یہ روایت ابوداؤد میں ہے،چونکہ اس کی اسناد میں محمد ابن اسحاق ہے اس لیے حدیث اس اسناد میں ضعیف ہے۔واللّٰه اعلم!

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2712