Main Icon

باب: روکے اور حج چھوٹ جانے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2708

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَالَ كَفَّارُ قُرَيْشٍ دُونَ الْبَيْتِ فَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدَايَاهُ وَحَلَقَ وَقَصَّرَ أَصْحَابَهٗ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن عبد الله بن عمر قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فحال كفار قريش دون البيت فنحر النبي صلى الله عليه وسلم هداياه وحلق وقصر أصحابه. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللّٰه ابن عمر سے فرماتے ہیں ہم رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے ساتھ روانہ ہوئے ۱؎تو کفار قریش بیت اللّٰه شریف سے آڑے آگئے ۲؎تب نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے اپنی ہدیاں قربانی کردیں اور آپ نے سر منڈادیا اور صحابہ نے بال کٹوادیئے ۳؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎عمرہ کرنے ۶ھ میں چودہ سو صحابہ۔
۲
؎یعنی ہم کو انہوں نے بیت اللّٰه تک نہ پہنچنے دیا۔اس سے اشارۃً معلوم ہوا کہ عمرہ کا فوت بیت اللّٰه کے طواف سے روکنے سے ہوتا ہے مگر حج کا فوت عرفات سے روکے جانے پر ہوجاتا ہے۔
۳
؎یعنی بعض صحابہ نے بال منڈوائے اور بعض نے کتراوئے،ہمارے امام صاحب کے ہاں محصر پر یہ منڈانا کتروانا واجب نہیں،بعض کے ہاں واجب ہے لیکن کرنے پر کوئی کفارہ وغیرہ نہیں۔(طحاوی،مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2708