Main Icon

باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1379

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ كُتِبَ مُنَافِقًا فِي كِتَابٍ لَا يُمْحٰى وَلَا يُبَدَّلُ».وَفِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ ثَلَاثًا. رَوَاهُ الشَّافِعِي

وعن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من ترك الجمعة من غير ضرورة كتب منافقا في كتاب لا يمحى ولا يبدل».وفي بعض الروايات ثلاثا. رواه الشافعي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جوبلاعذر جمعہ چھوڑ دے وہ اس کتاب میں منافق لکھا جائے گا جس میں نہ محو ہے نہ تبدیلی اوربعض روایات میں ہے کہ تین فرمایا ۱∞؎(شافعی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جوتین جمعے بلاعذرچھوڑے وہ منافق عمل ہوگا اور یہ نفاق اس پر ایسا لازم ہوگا کہ پھر اس سے نکلنا مشکل ہوگا۔اس حدیث کا مطلب ہے کیونکہ جمعہ چھوڑنا منافقوں کا سا کام ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1379