Main Icon

باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1376

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْجُمُعَةُ عَلیٰ مَنْ آوَاهُ اللَّيْلُ إِلٰى أَهْلِهٖ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ إِسْنَادُه ٗضَعِيْفٌ

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الجمعة علی من آواه الليل إلى أهله» . رواه الترمذي وقال: هذا حديث إسناده ضعيف

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے راوی کہ فرمایا جمعہ اس پر ہے جسے رات اس کے گھر میں جگہ دیدے ۱∞؎(ترمذی)اور فرمایا کہ اس حدیث کی اسناد ضعیف ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو لوگ شہر سے اتنے فاصلہ پر ہوں کہ صبح اپنے وطن سے جائیں،شہرپہنچیں،پھر وہاں جمعہ پڑھ کر چلیں اور شام سے پہلے اپنے گھر آجائیں،چونکہ یہ حدیث ضعیف ہے اس لیے اس کے اطلاق پر ہمارے امام اعظم ابوحنیفہ نے عمل نہ کیا صرف شہر والوں اورمضافات شہروالوں پر جمعہ فرض مانا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1376