Main Icon

باب : نوافل کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1325

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَزَبَهٗ أَمْرٌ صَلّٰى . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن حذيفة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا حزبه أمر صلى . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کو جب کوئی معاملہ پیش آتا تو نماز پڑھتے ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب کوئی سختی تنگی،مصیبت پیش آتی تو نماز استعانت ادا فرماتے اس نماز کا نام نماز التجا بھی ہے۔اس آیت کریمہ پر عمل ہے "اسْتَعِیۡنُوۡابِالصَّبْرِوَالصَّلٰوۃِاس سےمعلوم ہوا کہ نماز رفع حاجات،حل مشکلات اور دفع بلیات کے لیئے اکسیر ہے اسی لیئے چاند،سورج کے گرہن پر نمازخسوف،بارش بند ہوجانے پر نماز استسقاء پڑھی جاتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1325