Main Icon

باب : جب رات میں اٹھے تو کیا کہے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1218

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ربِيْعَةَ بْنِ كَعْبِ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَبِيتُ عِنْدَ حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنْتُ أَسْمَعُهٗ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَقُول: «سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ» الْهَوِيِّ ثُمَّ يَقُولُ: «سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهٖ» الْهَوِيِّ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَلِلتِّرْمِذِيْ نَحْوُهٗ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ

وعن ربيعة بن كعب الأسلمي قال: كنت أبيت عند حجرة النبي صلى الله عليه وسلم فكنت أسمعه إذا قام من الليل يقول: «سبحان رب العالمين» الهوي ثم يقول: «سبحان الله وبحمده» الهوي. رواه النسائي وللترمذي نحوه وقال: هذا حديث حسن صحيح

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ربیعہ ابن کعب اسلمی سے فرماتے ہیں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے حجرے کے پاس میں رات گزارتا تھا،میں آپ کو سنتا تھا کہ جب آپ رات میں اٹھتے تو بہت دیر تک کہتے جہانوں کا پالنے والا پاک ہے پھر بہت دیر تک کہتے الله پاک ہے اس کی حمد ہے ۱؎(نسائی)ترمذی میں اس کی مثل ہے،ا ور انہوں نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ربیعہ اپنے گھر کےبجائے حضور صلی الله علیہ وسلم کے حجرے کے پاس رات گزارتے اور چوکھٹ شریف پر سر رکھ کر آرام کرتے تاکہ رات میں بوقت ضرورت حضور صلی الله علیہ وسلم کی خدمت کریں اور آپ کے اعمال و اقوال شریفہ یاد کریں،اسی خدمت کا صلہ انہیں وہ ملا جوباب السجودمیں گزر چکا یعنی جنت میں حضورصلی الله علیہ وسلم کی ہمراہی کریم کے دروازہ سے سب کچھ ملتا ہے۔غالب یہ ہے کہ یہ ذکر حضورصلی الله علیہ وسلم اندر حجرے میں کرتے تھے اور آپ باہر سنتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1218