Main Icon

باب : مسواک کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 384

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ فَيُعْطِيْنِي السِّوَاكَ لِأَغْسِلَهٗ فَأَبْدَأُ بِهٖ فَأَسْتَاكُ ثُمَّ أَغْسِلُهٗ وَأَدْفَعُهٗ إِلَيْهِ رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم يستاك فيعطيني السواك لأغسله فأبدأ به فأستاك ثم أغسله وأدفعه إليه رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کرکے مجھے دھونے کے لیئے دیتے تھے تو میں پہلے اس سے مسواک کرلیتی تھی پھر دھوکر آپ کو دیتی تھی ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ مسواک دھو کر کی جائے،اور کرنے کے درمیان بھی دوبارہ دھوئی جائے،اور دھو کر رکھی جائے۔دوسرے یہ کہ مسواک دوسرے سے دھلوانا بھی جائز ہے۔تیسرے یہ کہ دوسرے کی مسواک کرنا جائز ہے اگروہ اس سے ناراض نہ ہو۔چوتھے یہ کہ حضور کا لعاب شریف برکت کے لئے استعمال کرنا سنت صحابہ ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ تبرکًا یہ مسواک کرتیں،پھر دھوکر حضور کی خدمت میں پیش کرتیں،ورنہ عورتوں کے لئے مستحب یہ ہے کہ بجائے مسواک،سکڑا،مِسّی استعمال کریں،انگلی سے دانت صاف کریں،کیونکہ ان کے مسوڑے کمزور ہوتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 384